Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ:پولیس مقابلہ میں ایک شرپسند زخمی حالت میں گرفتار

ضلع نوشہرہ کے اکوڑہ خٹک ملی خیل کے پہاڑی علاقے میں شرپسندوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران شرپسند زخمی حالت میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی فصل سبخان نے کہا تھا کہ پولیس مقابلے میں ایک شرپسند زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔پولیس کو دیکھتے ہی شرپسندوں نے فائرنگ شروع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ میں‌زخمی حالت میں‌گرفتار شرپسند کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کے دیگر ساتھی پہاڑی علاقے میں روپوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.