Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

داسو واقعے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سکیورٹی ایجنسیز کو چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ داسو واقعے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ داسو واقعے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں، ادارے تحقیقات کررہے ہیں، چین کے 15 حکام تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، واقعے پر چینی وزیرداخلہ نے بھی مجھ سے بات کی ہے، چینی وزیرپبلک سکیورٹی سے ٹیلی فون پربات ہوئی جس میں واقعے پر مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ قراقرم ہائی وے پر پیش آیا، چین کی 15 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کل جائے حادثہ کا دورہ کیا، حادثے کے زخمیوں کو پاک فوج کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو کہا گیا ہےکہ چینیوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے، یہاں چینی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ان کے عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، چین اور چینی وزارت داخلہ کو آن بورڈ لیا ہوا ہے، وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود اور مجھے چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہر جگہ نظر ہے، بھارت پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا جب کہ پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو، اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.