Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں عید میلادالنبی ﷺ کی شاندار تقریب، وزیراعلیٰ اور وزیردینی امور کی شرکت
    • یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    • پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
    • پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے
    • یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا
    • تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا: آئی ایس پی آر
    اہم خبریں

    دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا: آئی ایس پی آر

    مئی 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین PTI کو نیب کے علامیہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، اس گرفتاری کے فوری بعد ایک منظم طریقے سےآرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جزبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فوج نے انتہائی تحمل، بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا، مذموم منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی  اِس صورتحال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردِ عمل دے جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے لیکن آرمی کے میچور رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہمیں اچھی طرح علم ہے اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے، جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جس کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے.

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان تحریک انصاف کی قیادت لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی
    Next Article خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 7 افراد جاں بحق
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور میں عید میلادالنبی ﷺ کی شاندار تقریب، وزیراعلیٰ اور وزیردینی امور کی شرکت

    ستمبر 6, 2025

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں عید میلادالنبی ﷺ کی شاندار تقریب، وزیراعلیٰ اور وزیردینی امور کی شرکت

    ستمبر 6, 2025

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.