Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دو گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ قبول نہیں ، وزیراعظم حکام پر برس پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے بجلی کے محکموں سے منسلک افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ عدالت میں پیشی کے بعد فوری متعلقہ افسران کو طلب کیا۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے۔ میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اگر آپ مجھے لوڈشیڈنگ کی یہ تاویل دے رہے ہیں تو میں نہیں مانتا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وزرا اورافسران پر برس پڑے ۔ ان کی وضاحتوں کو مسترد کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی کریں ۔ لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔ مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں۔ عوام کو مشکل سے نکالیں۔ عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے۔ عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.