Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زرداری کی وہ بات جو نواز شریف اور مولانا کو پسند نہ آئی

اسلام آباد میں حکومت مخالف گٹھ جور بنام پی ڈی ایم کا اجلاس مولونا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک اسلام آباد میں مولانا کی زیر صدارت ہوئی جس میں حکومت کے مخالف تحریک میں مزید کیسے شدت لائی جائے اس پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں اہم بات یہ ہوئی کہ جب ملک کے سابق صدر آصف زردار ی نے وڈیو لن ک کے ذریعے خطاب کیا اور کہا کہ مشرف کو گھر میں نے بھیجا ڈکٹیٹر سے اختیارات کو لیکر میں نے پارلیمنٹ کے حوالے کیئے سخت مخالفت کے باوجود اٹھارویں ترمیم کو پاس کرایا تو مجھ پر یقین کریں حکومت خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں گے جو توڑ کریں گے۔

آصف زرداری کی اس بات پر نواز شریف اور مولانا راضی نظر نہ آئے۔جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر یہی روش اپنانی ہے ہے تو پھر حکومت مخالف تحریک پر انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھ لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.