Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانےکےلیےشہروں کو مزید پھیلنےنہیں دیں گے،وزیراعظم

پاکستان کا ایک بڑا طبقہ تنخواہ دارہےاوراسکےلئےاپنا ذاتی مکان بنانامشکل ہے،5برسوں میں50لاکھ گھربناناچاہتےہیں..اسٹیٹ بینک نے کم لاگت مکانات کی تعمیر کےلیےفنانس پالیسی جاری کی ہے،عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نےوفاقی حکومت کے سستا گھر منصوبے کو ملک میں غربت کے خاتمے کے منصوبے کا ایک جز قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہماری پالیسیوں کا محورغربت کا خاتمہ ہےاورماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہروں کو مزید پھیلنے نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سےکم لاگت میں مکانات کی تعمیر کےلیےفنانس پالیسی جاری کرنےکےلیےمنعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہاکہ ہماری کوشش رہی ہے کہ نچلےطبقےکو اوپر لانےکےلیےپالیسی بنائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نچلے طبقے کو غربت سےنکالنےکےلیےچین کی مثال ہمارےسامنےہےکیونکہ انہوں نےایک نظام کے تحت ملک سے غربت ختم کی ہےاورجب ہم وہاں گئےتھےتو انہوں نےبتایاکہ انہوں نےیہ کام کیسے کیا۔

عمران خان نےکہاکہ پاکستان کا ایک بڑا طبقہ تنخواہ دارہے اورتنخواہ دار طبقےکواپنا ذاتی مکان بنانا مشکل ہے۔انہوں نےکہاکہ5برسوں میں 50 لاکھ گھربنانا چاہتےہیں وراسٹیٹ بینک نے کم لاگت مکانات کی تعمیر کےلیے فنانس پالیسی جاری کی ہے۔

عمران خان نےکہاکہ سستا گھرکا منصوبہ ذاتی گھرفراہم کرنےکےعلاوہ دیگرمعاملات پربھی غربت کےخاتمےمیں معاون ثابت ہوگااور روزگارکےمواقع ملیں گےتو معیشت میں بہتری آئےگی۔ان کاکہنا تھاکہ کچی بستیوں پرنجی شعبےمیں ڈیولپرزکو کمرشل سیٹ اپ کریں اوراسی پیسوں سےغریبوں کےلیےفلیٹس بنائیں اوران کو سہولت دیں۔

انہوں نےکہاکہ ہم نےشہروں کو پھیلنےنہیں دیناہےجس سے ماحولیات پراثر پڑے گا اورسبزہ اور درخت اگانےکا منصوبہ خراب ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ کمرشل علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.