Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترکمانستان کےڈپٹی چیئرمین برائےکیبنٹ منسڑز اوروزیرخارجہ راشد میریدوف(کل)پاکستان پہنچیں گے

دورے سے ترکمانستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام کی کوششوں کوبھی تقویت ملے گی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاہےکہ ترکمانستان کےڈپٹی چیئرمین برائےکیبنٹ منسڑزاور وزیرخارجہ راشد میریدوف (کل) منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان کےمطابق ترکمانستان کےڈپٹی چیئرمین برائے کیبنٹ منسڑزاوروزیرخارجہ راشد میریدوف (کل)منگل کو پاکستان پہنچیں گے ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کریگا۔ وفد میں وزیر توانائی اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میریدوف پاک۔ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کےدوسرے رائونڈ میں اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کریں گے۔

ترکمانستان کےوزیرخارجہ دورہ پاکستان کےدوران وزیرخزانہ اسد عمر،وزیر پٹرولیم اوروزیرتوانائی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ترکمانستان کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سےدونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ،علاقائی اورکثیرجہتی فورمز پر جاری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ اس دورے سےترکمانستان کےساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری کےقیام کی کوششوں کوبھی تقویت ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.