Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری کیلئےایک دن باقی،حکومت اوراپوزیشن کےکان میں جوں تک نہ رینگی

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری کیلئےایک دن باقی رہ گیاتاہم حکومت اوراپوزیشن کےکان میں جوں تک نہ رینگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے2نئےممبران کی تقرری کےمعاملےپرحکومت اور اپوزیشن نےغیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا،دیگر قوانین میں ترامیم کی طرح الیکشن کمیشن کےدو ممبران کی تقرری کامعاملہ بھی حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کامنتظرہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو یادہانی کے باوجود بھی ممبران کی تقرری میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، قانونی مدت کے پورا ہونےمیں صرف ایک دن باقی تاہم الیکشن کمیشن کے دونئے ممبران کی تقرری تاحال نہ ہوسکی۔

فاٹاانتخابات،بلوچستان بلدیاتی انتخابات سمیت دیگراہم معاملات بلوچستان اورسندھ کےممبران کی مشاورت کےبغیر جاری،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکےمابین مشاورت نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا،الیکشن کمیشن کےدو ممبران کی تقرری کےلیےاسپیکر کی قائم کردہ بارہ رکنی کمیٹی میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،

ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نےحکومت سےکمیشن ممبران کی جلد تقرری کےلیےدرخواست کی ہے۔الیکشن کمیشن کےسندھ اوربلوچستان کےممبران کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہوئی تھی،آئین کےمطابق مدت پوری ہونےکے45دن میں ممبران کی تقرری کرنالازم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.