Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئین کےآرٹیکل 62،63 ختم کرنےکی پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرا کرغلطی کی۔نواز شریف

حکومت کچھ بھی کرلے جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔،یہ لوگ میرا علاج کرائیں میرا تماشا تونہ بنائیں،مجھےاسپتال لےجایا جاتا ہےبلڈ پریشراوربلڈ ٹیسٹ کروا کرواپس جیل لےآتےہیں علاج نہیں کراتے،نواز شریف کی بلاول زرداری سےجیل میں گفتگو

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہےکہ حکومت کچھ بھی کرلے جیل مجھےنہیں توڑسکتی۔پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےلاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کی۔بلاول نےنوازشریف کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کےلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔بلاول بھٹو اورنوازشریف کی ملاقات ایڈیشنل جیل سپریٹنڈنٹ کےکمرےمیں ہوئی جسکی اندرونی کہانی بھی سامنےآگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف مکمل پرعزم اوربا اعتماد تھے۔

بلاول بھٹوزرداری نےنوازشریف سےکہاکہ میاں صاحب آپ تین باروزیراعظم رہےہیں یہ لوگ زیادہ دیرآپ کوبند نہیں رکھ سکتے،امید ہے اگلی ملاقات جیل سےباہرہوگی،بلاول کی بات پرنوازشریف نےہنس کرجواب دیایہ بھی کہہ دیں یہ ملاقات جلد سےجلد ہو،حکمران کچھ بھی کرلیں جیل مجھے نہیں توڑ سکتی۔

بلاول بھٹو نےنوا شریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتےہوئےکہا کہ میاں صاحب سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکاعلاج کرانےکوتیارہے،اس پرنواز شریف نےجواب دیاکہ علاج تو میں خود بھی کروا سکتا ہوں حکمران اجازت تودیں،یہ لوگ میرا علاج کرائیں میرا تماشا تونہ بنائیں،مجھےاسپتال لےجایا جاتا ہےبلڈ پریشراوربلڈ ٹیسٹ کروا کرواپس جیل لےآتےہیں علاج نہیں کراتے، بلاول صاحب ہم نےجوغلطیاں کیں سوکیں مگراب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،تسلیم کرتا ہوں کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 ختم کرنے کی پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرا کر غلطی کی۔

ذرائع کےمطابق ایڈیشنل جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پورا وقت ملاقات میں موجود رہے اورنواز شریف کوایک لمحہ بھی اکیلا نہیں چھوڑا گیا۔نوازشریف سےملاقات کرنےوالوں کی چائےسےتواضع کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اورنواز شریف نے ملکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نےنواز شریف سےکہاکہ ملکی معاملات میں بہتری کےلئےہمیں کردارادا کرنا ہوگا،حکومتی رویے حالات میں بہتری کی بجائے خرابی کا باعث بن رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.