Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین کی منظوری کی تردید کر دی

 

سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی۔ سعودی وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر  پھیلائی گئی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور  منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔

سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے وہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.