Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے منی لؤانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیے گئے سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200کنال سے زائد اراضی ہے۔  ان کے مختلف بینکوں میں 29اکاؤنٹس موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500  روپے موجود ہیں ۔ ان کے 13 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 11 کمپنیوں پر ایک ہی ایڈریس 55 کے ماڈل ٹاؤن دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.