Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوات اور چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نےسوات اور چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی۔ انتطامیہ کے مطابق کالام کی تاریخی مسجد سمیت سوات کے کئی مقامات پر سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، اس کے علاوہ سوات میں  بحرین اور مدین کےدرمیان سڑک سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کردی گئی ہے۔

اسلام آباد، پشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے گزارا جا رہا ہے اور سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائےسوات کا سیلابی ریلا دوپہرکے وقت منڈا ہیڈورکس سےگزرےگاجہاں  دریائے سوات میں خیالی کے مقام پرپانی کا اخراج 2 لاکھ کیوسک سے تجاوزکرسکتا ہے۔

ادھر چارسدہ میں سیلاب کےنقصانات سےبچنےکےلیےاقدامات شروع کردیےگئے ہیں، عوام کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے اعلانات کیے جارہے ہیں،سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے  جس سے  علاقہ شاہی قلالی کے 500 گھر زیرآب آگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق چارسدہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور 5 یونین کونسلز میں سرکاری اسکولوں کو خالی کرایا گیا ہے جس میں سیلاب متاثرین کو رکھا  جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.