Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو شکست دینا ٹرمپ اور اتحادیوں کی غلط فہمی ہے: ایرانی صحافی افضل رضا
    • خیبر ٹیلی ویژن میرا دوسرا گھر ہے جہاں میری خدمات کو ہمیشہ سراہا گیا: نوشابہ
    • پشاور میں بارشوں اور زلزلے سے پرتھوی راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی مکانات منہدم
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا

    اگست 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ  کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا گیا ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے جس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کے مطابق ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے متعلق کیس میں جسٹس منیب اختر نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہذا اسے  کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستوں پر فیصلے کے لیے عدالت نے فریقین کو الیکٹرانک نوٹس بھجوائے تھے۔

    یاد رہے کہ 19 جون کو چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال،جسٹس منیب اختر اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ نے  کیس کی 6 سماعتیں کرنے کے بعد فیصلہ  محفوظ کیا تھا۔

    ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا، اپیل سننے والے بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس سننے والے ججز سےزیادہ ہونا لازم ہے تاہم پی ٹی آئی سمیت انفرادی حیثیت میں وکلاء نے اس ایکٹ کو چیلنج کیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے نواز شریف کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ آئین میں طریقہ کار وضع ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے، عدالت کا کام کیسز کا فیصلہ کرنا ہے اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے، پارلیمان کے اختیار میں عدالت کی بار بار مداخلت اچھی روایت نہیں، اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوں گے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس میں اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا  کیونکہ پارلیمان 184/3کے تحت سزا پر نااہلی 5 سال کرنے کا قانون منظور کرچکی، الیکش ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سیاست میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، قانون سازی کے بعد سب اب 5 سال بعد سیاست کے لیے اہل ہوچکے ہیں،قتل یا ریپ کیسز میں سزا ہوتی ہے تو سزا کے 5 سال بعد سے آگے نااہلی نہیں جاتی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
    Next Article سابق آئی جی پولیس کے پی صلاح الدین محسود کے بھائی اغوا کے بعد قتل
    Web Desk

    Related Posts

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو شکست دینا ٹرمپ اور اتحادیوں کی غلط فہمی ہے: ایرانی صحافی افضل رضا

    اپریل 7, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن میرا دوسرا گھر ہے جہاں میری خدمات کو ہمیشہ سراہا گیا: نوشابہ

    اپریل 7, 2026

    پشاور میں بارشوں اور زلزلے سے پرتھوی راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی مکانات منہدم

    اپریل 7, 2026

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.