Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ: تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

سینیٹ میں گزشتہ ماہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرفراز بگٹی، طلحہ محمود، ہدایت اللہ، رانا مقبول احمد، محمد اعظم خان سواتی، ڈاکٹر سکندر مینڈرو کمیٹی میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں سابق افس سیکریٹری ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی آئی پی) محمد انور بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کا تنازع سامنے آیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے بنائے گئے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا انکشاف کیا تھا اور انہوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی پیش کی تھیں۔ اس معاملے پر اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے بعد ایوان میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا تھا جس پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.