Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

قومی اسمبلی میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 کو الگ کردیا گیا

سینیٹ الیکشن کا معرکہ ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،  قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خفیہ بیلٹ سے ووٹنگ ہوئی۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ایوان بالا کی 37 نشستوں کا فیصلہ ہونے میں کچھ دیر کا مزید انتظار  ہے۔

اسلام آباد کی 2 نشستوں، سندھ اسمبلی کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 12،12 نشستوں پر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبرچترالی کے سوا تمام 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ بیلٹ پیپر پر دستخط کی وجہ سے شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی اسمبلی میں 7 ووٹ مشکوک

قومی اسمبلی میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 کو الگ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق الگ کیے گئے 7 ووٹوں کے مشکوک ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 اراکین نے ووٹ ڈال دیے۔ سندھ اسمبلی میں 168 میں سے 167 اراکین نے ووٹ ڈالا،  جماعت اسلامی کے رکن عبدالرشید نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا میں ایک گھنٹہ تاخیر سے تمام 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ سینیٹ کی 37 نشستوں پر  الیکشن کے لیے صبح 9 بجے سے 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ پولنگ کے آغاز پر قومی اسمبلی میں ریٹرننگ افسر نے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق اعلان کیا اور  ووٹ مسترد تصور ہونے سے متعلق بھی بتایا۔

بلوچستان اسمبلی کے نتائج

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سینیٹ انتخابات میں  بلوچستان سے آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔ بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کےامیدوار مولاناعبدالغفورحیدری بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے امیدوار محمد قاسم بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔

سندھ، بلوچستان اور کے پی میں بھی ووٹنگ

سندھ اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ میر شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پہلا ووٹ جے یو آئی (ف) کے رکن ہدایت الرحمان نے کاسٹ کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے پہلا ووٹ صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کاسٹ کیا۔

پنجاب میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آبادکی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ حکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہےجہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.