پشاور(گل حیان) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد عبید عرف محمود کو ٹھکانے لگا دیا۔ دہشتگرد کے سر کی قیمت50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
محکمہ انسداد دہسشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ اس دوران تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا۔ جس نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کردی۔
ٹیموں نے اپنے حفاظت اور دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی۔ جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔
مذکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل اسپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔ عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقد مات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف مع بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس۔ ایک پستول نائن ایم ایم مع 45 عدد کارتوس۔ 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
بدھ, فروری 5, 2025
بریکنگ نیوز
- کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 7 زخمی
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کرنے کا اعلان کردیا
- خان صاحب اب ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیں !
- کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق