Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شارٹ فال میں کمی کے باوجود بجلی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی

شارٹ4ہزار252میگاواٹ رہ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی کی مجموعی پیداوار22ہزار248میگاواٹ ہے۔ بجلی کی طلب26ہزار 500میگاواٹ سے زائد ہے۔
ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں ایک بار کمی آئی ہے اور شارٹ4ہزار252میگاواٹ رہ گیا ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار22ہزار248میگاواٹ ہے۔ طلب26ہزار500میگاواٹ سے زائد ہے۔ جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ سے10گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار5ہزار 590میگاواٹ ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس960میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار 826میگاواٹ ہے۔ ہوا سے428میگا اور واٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے۔ بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس167میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار2ہزار 277میگاواٹ ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت36ہزار39میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث8سے10گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ بعض علاقوں میں12سے14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.