Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شاہد خاقان،حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی منظوری

اسلام آباد-حکومت نےمسلم لیگ (ن)کےرہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز اور ان کےبھائی سلمان شہباز کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کےسابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نےنام ای سی ایل میں شامل کرنےکےلیےسمری وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پیش نہیں کی بلکہ چاروں نام ای سی ایل میں شامل کرنےکےلیےسمری سرکولیٹ کی گئی،جسکےتحت سمری کی کاپی کابینہ کےہر رکن کوانفرادی طورپرفراہم کی جاتی ہے۔

ای سی ایل میں ڈالنےوالےچاروں افراد کےنام قومی احتساب بیورو(نیب)کی سفارش پرملک سےباہرجانےکی پابندی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ نیب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کررہاہے۔دوسری جانب شہبازشریف کے صاحبزادوں حمزہ شہبازاورسلمان شہبازکےخلاف نیب میں رمضان شوگرملز،صاف پانی اسکینڈل اورمنی لانڈرنگ کےخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اس سلسلےمیں حمزہ شہبازمتعدد مرتبہ نیب کےطلب کرنےپرحاضرہوچکےہیں لیکن انکےبھائی سلمان شہبازلندن میں مقیم ہیں اورنیب کی متعدد تحقیقات میں بھی پیش نہیں ہوئے۔

اسی تحقیقات کی روشنی میں اس سےپہلےبھی نیب حکام کی درخواست پرحمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیاتھا جبکہ انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک جانے سے بھی روکا گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل کے سابق سربراہ معین آفتاب پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔

ادھر نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا۔

نیب کےخط میں کہاگیاتھاکہ مفتاح اسماعیل کےخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں جبکہ آفتاب میمن جعلی بینک اکاونٹ کیس میں ملزم ہیں۔

خیال رہےکہ 18 فروری کو نیب نےرمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کے خلاف نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے صوبائی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جس میں تاحال وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.