Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے غیرملکی کمپنیوں خصوصاً گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی دس دن میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دی جائیں۔

وزیراعظم نے چینی کارکنوں کو ویزے کے حصول میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ویزے کے حصول کا عمل سادہ اور تیز بنایا جائے۔
وزیراعظم کو ان کمپنیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جو توانائی ، بنیادی ڈھانچے، ریلوے، بندرگاہ اور دوسرے منصوبوں میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ایک سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ان منصوبوں سے نہ صرف روزگار کے 45 ہزار مواقع ملے گے۔ بلکہ پاکستان کے آسان کاروبار اشاریے میں بھی بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری بورڈ، منصوبہ بندی اور خزانے کی وزارت میں مل کر ان منصوبوں سے متعلق جامع منصوبہ تشکیل دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.