Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شیخ رشید احمد کے دیرینہ ساتھی اور لال حویلی کےمنتظم اعلیٰ باؤ ریاض انتقال کر گئے

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے دیرینہ ساتھی اور لال حویلی کےمنتظم اعلیٰ باؤ ریاض انتقال کر گئے۔ باؤ ریاض راولپنڈی کی ممتاز سماجی شخصیت تھے۔ ترجمان لال حویلی کے مطابق شیخ رشید احمد  نے باؤ ریاض کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج اپنے چالیس سالہ انتہائی قابل اعتبار ساتھی کی رفاقت سے محروم ہوگیا ہوں ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابؤ ریاض ایک انتہائی نرم خو ،ایمانداراور ملنسارشخصیت کے مالک تھے۔لال حویلی راولپنڈی کے منتظم اعلی کے فرائض سر انجام دے رہےتھے. مرحوم  گذشتہ دو ہفتوں سے علالت کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ باؤ ریاض شیخ رشید احمد کی سیاسی زندگی میں ایک انتہائی قابل اعتبار اور بھروسہ مند ساتھی تھے۔ وہ گزشتہ چالیس سال سے شیخ رشید احمد اور لال حویلی سے وابستہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.