Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع مردان میں یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔

واجد ہوتی۔
ضلع مردان میں یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔*
شہداء کے مزاروں پرسلامی پیش کی گئی اور پھول نچھاور کر کے شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔
پولیس لائن مین یاد گار شہدا ء پر پولیس سلامی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ مردان پولیس کی جانب سے غازیان پولیس اور شہداء کے ورثاء کو تحفے تحائف اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن مردان میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر علی محمد خان،ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق، کمشنرمردان عبدالجبارشاہ،مجاہدخان ایم این اے، ایم پی ایز ظاہرشاہ طورو، ملک شوکت،عبدالسلام آفریدی، امیرفرزند،ڈپٹی کمشنر عارف حبیب، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ،ڈی آرسی ممبران، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، میڈیا کے نمائندوں سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء اور غازی پولیس افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قوم آج اپنے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتی ہے، پولیس کے شہداء نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروزکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اورملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مردان پولیس کی تاریخ جذبہ ایثار حب الوطنی اور فرض شناسی کے لازوال قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کی بلند درجات اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور مردان پولیس کی جانب سے غازیان پولیس اور شہداء کے ورثاء کو تحفے تحائف اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.