Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سےشکست دیدی
    • سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق
    • ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل
    • حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • کم عمری کی شادی پر سزا ہوسکتی ہے، نکاح ختم نہیں ہوسکتا، آئینی عدالت کا فیصلہ
    • اپنا گھر ہر شہری کا حق ، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہبازشریف
    • امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کا جیل بھرو تحریک 22 فروری سے لاہور سے شروع کرنے کا اعلان
    اہم خبریں

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک 22 فروری سے لاہور سے شروع کرنے کا اعلان

    فروری 18, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا آئین واضح طریقے سے کہتا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، 91 ویں دن کا مطلب یہ ہوگا کہ جو بھی نگراں حکومتی ہوگی وہ غیرآئینی ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کو معلوم ہے کہ اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں، کہا جاتا ہے کہ پولیس نہیں ہوگی فوج نہیں ہوگی، خطرناک بات ہے کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کر رہا ہے، جس دن آئین پر  عمل نہیں ہوگا عدلیہ آئین پر عمل نہیں کرا سکتی، اگر  عدلیہ آئین پر عمل نہیں کرا سکتی تو اس سے بڑی بربادی کوئی نہیں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا ملک میں ماحول ہوتا ہے تو معاشی پالیسی بنائی جاتی ہے لیکن سب سے اہم قانون کی حکمرانی ہے، آج لوگ بینکوں سے ڈالر نہیں نکال سکتے، بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا پیسہ پاکستان نہیں لا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کرانے کی ان کی کوئی سوچ نظر نہیں آرہی، یہ حکومت میں الیکشن سے نہیں آکشن سے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ الیکشن کرانے سے ڈرتے ہیں، کیا ان کا یہ خیال ہے جو انھوں نے کراچی میں کیا تھا، یہ چاہتے ہیں کہ ٹرن آؤٹ کم ہو اور دھاندلی کرکے الیکشن جیت جائیں، یہ کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن نہ ہوں، ان کی کوشش ہے کہ الیکشن اگر ہو تو ہمیں الیکشن مہم کے لیے کم وقت ملے، ان کا اگر یہ خیال ہے کہ چپ کرکے ان کو الیکشن چوری کرنے دیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت میں بتایا ہے کہ وزیراعظم کی سکیور لائن کی ریکارڈنگ کی گئی، ہائی کورٹ کے جج کہتے رہے کہ فواد چوہدری کو پیش کرو آئی جی اسلام آباد لے کر گئے، عدالت کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوگا تو کون سرمایہ کاری کرنے آئے گا۔

    عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمیں ڈرا کر غلام بنانا چاہتے ہیں، یہ ہمیں ڈراتے ہیں کہ جیلوں میں ڈال دیں گے، یہ ہمیں جیل سے ڈرا رہے ہیں ہم جیل بھر دیں گے ان کے پاس جگہ ہی نہیں ہو گی۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
    Next Article پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کریں گے: آئی جی خیبرپختونخوا
    Web Desk

    Related Posts

    سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق

    مارچ 26, 2026

    حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 26, 2026

    کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    مارچ 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سےشکست دیدی

    مارچ 26, 2026

    سول و عسکری قیادت کا ملکی معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق

    مارچ 26, 2026

    ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل

    مارچ 26, 2026

    حکومت پاکستان کے کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 26, 2026

    کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    مارچ 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.