Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

دہشتگرد اندر کیسے گھسے؟ سکیورٹی کوتاہی کا انکشاف

کراچی پولیس آفس (کے پی او)  پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ جمعےکو کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعدکلیئر کرالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور  شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔ تیسرے دہشت گردکے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ اس کا تعلق  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے، فوری طور پر اس کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ حملے کے وقت تین چوکیوں میں سے کسی میں بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔  ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس سے ملحقہ پولیس لائن صدرکوارٹرز میں داخلےکا کوئی سکیورٹی گیٹ نہیں، پولیس لائن کے کوارٹرز میں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد مبینہ طور  پرکے پی او میں عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے، کل حملےکے وقت تینوں چوکیوں پر کل کوئی نہیں تھا،کے پی او کی عقبی دیوار  پر خاردار تار ٹوٹی ہوئی دیکھی گئی ہے،کے پی او کی مرکزی شاہراہ پرسی سی ٹی وی کیمرا نہیں صرف اطراف میں ہیں۔  دہشت گرد جس کار میں آئے تھے وہ صدر تھانے میں موجود ہے اور اس سے متعلق شواہد جمع کرلیےگئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.