Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کریں گے: آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور: آئی جی کے پی کے اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چار ماہ میں کالعدم تنظیموں نے پولیس پر 62 حملے کیے جن میں پولیس افسران سمیت تقریباً 300 اہلکار شہید ہوئے۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس فورس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح تنظیموں نے رات کو پولیس پر حملے کیے جس سے پولیس کو زیادہ نقصان ہوا ہے، چیکنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی جب کہ پولیس فورس کو سہولتوں کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ فنڈ خرچ کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.