Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالتی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیش کش کی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ تو تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے ۔ تواسے فوری طورپروزارت داخلہ سے شیئرکریں۔حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیارہے۔اپنی سیکورٹی کو سیاسی پروپینگڈے کے طوپر پیش نہ کریں۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں۔اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے ۔ تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کرسکتے ہیں۔ جو ان کے فراہم کردہ شواہد اورمعلومات کا جائزہ لے کرآزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.