Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

شہباز شریف نے آج مختلف رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھانا ضروری ہے ۔ تو غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ معیشت کی صورتحال زیادہ بری ہے ۔ تو عوام میں جائیں اور انہیں آگاہ کریں۔
ملاقات میں ایم کیو ایم رہنما نے وزیراعظم کو کراچی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ سیاسی صورتحال معاشی پالیسی سمیت تمام مسائل پر گفتگوکی۔
فضل الرحمان کے بعد وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ۔ ان سے ملک کی معاشی سیاسی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ جس میں معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.