Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عہدہ نہ ملنے پر شہید ہارون بلور کے بیٹے نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑدی

عوامی نیشنل پارٹی  کے شہید رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور نے عہدہ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑدی۔دانیال بلور انٹرا پارٹی انتخابات میں سیکریٹری اطلاعات کے لیے نامزد امیدوار تھے تاہم قیادت کی جانب سے انتخابات سے دستبردار کرانے کی کوشش کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔

پارٹی قیادت کو بھیجے گئے استعفیٰ میں دانیال بلور نے دعویٰ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ’ جمہوری اقدار کے منافی، مجھے نامزدگی سے دستبردار کروانا چاہتی ہے ‘۔انہوں نے استعفے میں لکھا کہ ’ پارٹی کے لیے بےشمار قربانیاں دینے کے باوجود پارٹی قیادت کے رویے کی وجہ سے میں نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہے‘۔اے این پی کےسینئر رہنما غلام بلور نے دانیال کے مستعفی ہونے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت سےخوش نہیں تھے۔

غلام بلور نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ ہارون بلور کی بیوہ کو دینے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اس کے لیے دانیال بلور کا نام تجویز کیا۔انہوں نے دعویٰ کہ ’ پارٹی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا تھا اور یقین دہانی کروائی تھی کہ دانیال بلور بلامقابلہ منتخب ہوں گے‘۔غلام بلور نے کہا کہ ’ قیادت نے بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے دانیال کو انتخاب سےدستبردار ہونے کا حکم دیا ‘۔

دانیال کے آئندہ عزائم سے متعلق غلام بلور نے بتایا کہ دانیال اے این پی سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل اہلخانہ سے مشورہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.