Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ، نظرِ ثانی درخواستوں کی تعداد 8 ہوگئی

اسلام آباد: نومبر 2017 میں تحریک لبیک پاکستان  کے کارکنان کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر دیے گئے دھرنے کے خلاف سپریم کورٹ کے 6 فروری کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی متعدد درخواستیں دائر ہوگئیں ہیں۔ اب تک مختلف اداروں اور افراد کی جانب سے دائر اور دوبارہ دائر ہونے والی 8 درخواستوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

درخواست گزاروں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، وزارت دفاع، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی)، پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، وزیر ریلوے شیخ رشید،اور سیاستدان اعجاز الحق شامل ہیں۔ اس میں سے کچھ درخواستیں اس سے قبل بھی دائر کی گئیں تھیں جن پر اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا یا واپس لے لیا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سخت الفاظ پر مشتمل فیصلے میں وزارت دفاع، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ماتحت افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسی طرح وفاقی حکومت کو نفرت انگیز، شدت پسند اور دہشت گردی کی وکالت کرنے والوں کی نگرانی کرنے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 20 روزہ دھرنے سے جڑواں شہروں کے معمولات زندگی مفلوج ہونے اور عوام کو مشکلات پیش آنے پر مختلف سرکاری اداروں کی بھی سرزنش کی گئی تھیجس کے ردِ عمل میں وزارت دفاع نے عدالت عظمیٰ سے مسلح افواج اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بارے میں واضح اور ضمنی طور پر دیے گئے مشاہدے کو حذف کرنے کی گزارش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.