Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبائلی اضلاع میں انتخابی امیدواروں کو جیل بھیجنے پر سیکریٹری خیبرپختونخوا طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے جنوبی وزیرستان کے قبائلی اضلاع سے 2 انتخابی امیدواروں کو گرفتار کرنے اور انہیں جیل بھیجنے پر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کو طلب کرلیا۔ ای سی پی نے سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا ہے۔

ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن کے علم میں یہ بات آئی کہ ڈپٹی کمشنر نے جنوبی وزیرستان-ون (پی کے 113) کے آزاد امیدوار محمد عارف اور جنوبی وزیرستان-ٹو (پی کے 114) کے آزاد امیدوار محمد اقبال کو بلترتیب 19 اور 24 جون کو مبینہ پبلک آرڈر آرڈینس کی شق 3 کے تحت گرفتار کرکے ایک مہینے کے لیے جیل بھیج دیا اور اب وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ہری پور جیل میں قید ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ دونوں انتخابی امیدواروں کی گرفتاری انتخابات کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن حلقوں میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے، اس میں پی کے 111 شمالی وزیرستان وین اور پی کے 112 شمالی وزیرستان 2، پی کے 113 جنوبی وزیرستان1 اور پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2 بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں پی کے 115 سابق فرنٹیئر ریجن میں بھی پولنگ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.