Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی.آرمی چیف

ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی.نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینار سے آرمی چیف کا خطاب

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی اورمعاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصورنہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینارکاانعقاد کیاگیا۔سیمینارمیں ڈاکٹرسلمان شاہ،ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری،الماس حیدر،سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نےشرکت کی۔سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سےکامیاب نکلنےکےلیےپْریقین تھےجبکہ انہوں نےبہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئےپاکستان کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گذررہے ہیں، ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں۔
آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پاؤل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاؤل کنیڈی نےکہاتھاکسی قوم کی دفاعی مضبوطی کاانحصارمعاشی مضبوطی پر ہےجبکہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی، معاشی خود مختاری کے بغیرکوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں، معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کےلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھیں اورانشاء اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہوکرنکلیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.