کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
قلات میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار موقع پر شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔
جمعہ, جولائی 25, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
- نو منتخب 8 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا، بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل پر سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلادیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
- مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید
- خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرپرستی یا حکومتی ناکامی! ذمہ دار کون؟
- پاکستان عالمی امن کا خاموش محافظ
- خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
- انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا