Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی کا اجلاس: حکومتی ارکان نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا

حکومتی اراکین قومی اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں، پہلے وقفہ سوالات پورا ہونے دیں، وہ بعد میں موقع دیں گے۔

اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی اجازت نا ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، اپوزیشن ارکان لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کے نعرے لگاتے رہے، بعض اراکین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ دوسری جانب حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حکومتی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا پلے کارڈ لہرایا اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں تاجدار ختم نبوت ﷺکے نعرے بھی لگائے گئے۔ بعدازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.