Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوند خوڑ پولیس نے کامیاب کارروئی کرتے ہوئے ضلع چارسدہ علاقہ خانمائی میں اپنی بیوی اور غیر مرد کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم جہانزیب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

خیبرپختونخواپولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ: 22 اگست 2021
لوند خوڑ پولیس نے کامیاب کارروئی کرتے ہوئے ضلع چارسدہ علاقہ خانمائی میں اپنی بیوی اور غیر مرد کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم جہانزیب ولد خبیب الرحمان ساکن خانمائی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ پولیس نے دوران ڈیوٹی ایک مشتبہ نوجوان جہانزیب ولد خبیب الرحمان ساکن خانمائی ضلع چارسدہ کو بغیر لائسنس پستول رکھنے پر گرفتار کیا۔
ملزم کی مذید پڑتال کیلئے تھانہ خانمائی چارسدہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم کی بیوی مسماة ن اور ایک مرد سعید ولد طاوس خان ساکن افغانستان حال اٹک پنجاب کو آج قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ولایت شاہ خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ ملزم سے مذید تفتیش کرتے ہوئے اس دوران ملزم جہانزیب نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی مقتولہ مسماة ن اور مقتول سعید کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے اور اس وجہ سے اس نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار اختیار کرکے لوندخوڑ میں رشتہ داروں کے ہاں جارہا تھا کہ اس دوران پولیس نے گرفتار کیا۔ان انکشافات کے بعد لوندخوڑ پولیس نے تھانہ خانمائی پولیس کو مذید کارروائی کے لئے اطلاع دے کر ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل مردان میں داخل کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.