Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محمد حفیظ اور سرفراز میں کیا معاملہ چل رہا ہے؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میںکھیلا گیا جس میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو تین رنز سے شکست دی ۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندا ر اننگز کھیلی جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سینچر ی داغی ۔

محمد رضوان کی شاندار سنچری پر قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے محمد رضوان کو پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر کہا جس پر پاکستان کے سابق کپتان محمد سرفراز کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ۔

محمد سرفراز نے اپنے اکائونٹ سے ٹویٹ کی محمد حفیظ بھائی صاحب !امتیاز احمد سے لیکر محمد رضوان تک جو جو وکٹ کیپر پاکستان کے کھیلا وہ وہ سبھی نمبرون تھے کوئی بھی کھلاڑی اپنے لیئے نہیں بلکہ اپنے ملک کے لیئے کھیلے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جس کو بھی موقع ملے گا پاکستان کے لیئے کھیلے گا وہ نمبر ون ہی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.