Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔

خیبرپختونخواپولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ: 30 نومبر 2021

مردان۔ پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔
کارروائیوں کے دوران 04 مجرمان اشتہاری اور انکے 03 سہولت کاروں سمیت 41 مشتبہ افراد اور 08 منشیات فروش گرفتار۔ اسلحہ ومنشیات بھی برآمد

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات پر ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کا ضلعی پولیس کو مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری ہدایات پر تھانہ گڑھی کپورہ، پارہوتی، شہباز گڑھ، تخت بھائی اور تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرمان اشتہاری اور انکے 03 سہولت کاروں سمیت 41 مشتبہ افرادکو گرفتار کیاگیا۔
گرفتار عناصر کے قبضے سے 03 کلاشنکوف، 02 بندوق، 01 رائفل، 02 شارٹ گن، 01 پستول اور 45 عدد کارتوس برآمد کیاگیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف NET ٹیم کے ہمراہ تھانہ طورو، شہبازگڑھ، رستم، صدر اور تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 08 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 5726 گرام چرس اور 122 گرام آئس برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.