Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں قاتل وائرس نے نو افراد کی جان لے لی

واجد ہوتی۔
مردان خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں قاتل وائرس نے نو افراد کی جان لے لی

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے نو افراد انتقال کرگئے، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار477 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید458 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ45 ہزار306ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ207مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 36ہزار477ہوگئی۔پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے پا نچ افراد جاں بحق ہوئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2ہزار166ہو گی ہے، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید215افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد53 ہزار460ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 9ہزار116نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.