Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا بھرپورجواب دینےکےلیےتیار ہیں۔پاک فوج

راولپنڈی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورن کہاہےکہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفورنےسوشل میڈیا پراپنےٹوئٹ میں کہاکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کےہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاجس میں ملک کو درپیش خطرات اورجوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں،باہمی روابط اور مطابقت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھاکہ مسلح افواج بھارت کی جانب سےکسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینےکےلیےتیار ہیں۔
خیال رہےکہ14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی کانوائےپرہونےوالےحملےکےبعد سے بھارت کی حکمران ہندو انتہاپسند جماعت نے بغیر تحقیقات کے ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔
بھارتی دھمکیوں کی جانب سےپاکستان کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا اور اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.