Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 4072 تک جا پہنچے

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4072  تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 57 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا 18، 18 اور  پنجاب میں 16 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروز بدھ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں۔ آج اب تک پنجاب میں 26 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 2 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں آج بروز بدھ کورونا کے اب تک مزید 26 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2030 ہوگئی جب کہ مزید ایک اور ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بذریعہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی۔

خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

بلوچستان میں آج بروز بدھ اب تک کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 206 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے نئے کیسز اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 75 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ وزیر صحت آزاد کشمیر  کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جو کراچی سے سامنے آئی، اس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.