Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔ بلوچستان کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔  جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور  فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.