Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ چینلنج کرنے کےلئے پی ٹی آئی کی 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔
چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔
قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.