Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی لاؤنڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لاؤنڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردیے۔
تحریری حکم میں کہا گیا سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں200کنال زرعی اراضی قرق کردی۔ سلیمان شہباز کی زرعی اراضی چنیوٹ میں واقع ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔
تحریری حکم کے مطابق سلیمان شہباز کے13کمپنیوں میں شئیرز اور 29بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر سیلمان شہباز کی دیگر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائیں۔اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 500شئیرز بھی قرق کردیے گئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سات ستمبر تک کاروائی ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.