Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی لاؤنڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے وزیراعظم شہبازشریف انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف منی لاؤنڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کابینہ اجلاس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ حمزہ شہباز کمر درد میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لہٰذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
دوران سماعت نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری کی درخواست پر جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری کی درخواست منظور کر لی۔  انہیں عدالت پیشی کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات کےلئے طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر کارروائی 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.