Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی ختم کرسکتے ہیں, اسد عمر

عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا: وزیر داخلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران صرف فوج اور سپریم کورٹ ہی ختم کرسکتے ہیں اور انہیں یہ کرناچاہیے۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت کوئی بات چیت نہیں چل رہی، پہلے صدر عارف علوی نے ایک اقدام کیا تھا، صدر نے کوشش کی تھی کوئی راستہ نکالا جائے لیکن وہ کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، مچھ جیل میں سیاستدان رہتے رہے ہیں ، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے عمران خان کو گرفتار کیا تو  مچھ جیل میں رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان میرے ہتھے چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا، عمران خان 25 مئی کو ناکام لوٹا تھا تو اس وقت گرفتار کرلیا جاتا، اُس وقت سب کمیٹی بنانے کے بجائے میری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جاتا، اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جاتا، فتنہ سر نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی پوری قوم کے ساتھ ہے، عمران خان ریاست کے ساتھ لڑ رہا ہے، عمران خان جھوٹ کی بنیاد پر سب کچھ کر رہا تھا، عمران خان کے پاس اختیارات تھے، جھوٹے کیسز بنوائے، عمران خان بول رہے ہیں نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا، طیبہ گل کو کہاں بلایا گیا؟ کہاں رکھا گیا؟ میرے اوپر کیس کیا عمران خان نے نہیں بنوایا؟ عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے جوان ان کو گرفتار کریں گے، ان کا لانگ مارچ کس طرح ناکام ہوا ہے، لاہور سے 4 سے 5 ہزار آدمی نہیں نکلے، اس وقت ان کا کوئی لانگ مارچ نہیں، دو صوبائی حکومتیں فیڈریشن پر حملہ کر رہی ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.