Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کرآنے والے ناجائز حکمران کو سہارا دینا جرم ہے۔

بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت بی آرٹی کی طرح تباہ ہو گئی ہے، بتایا جائے فارن فنڈنگ کیس کو کیوں کئی سالوں سے لٹکایا ہوا ہے ؟ مدعی چیخ رہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا سارا حساب اس کے سامنے ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا، قوم اپنی امانت واپس لے کر رہے گی، ہم خون کی سیاست نہیں مانتے، ہم آپ کو آپ کی ذمہ داری کااحساس دلانا چاہتے ہیں۔

 پریس کانفرنس کے دوران پاکستان آرمی کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ فضل الرحمان کہتا ہے جی ایچ کیو کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ آئیں، انہیں چائے پانی پلائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ’میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں۔ یہ زیادتی ہے۔ یہ مہمانداری نہیں ہے۔‘ میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سوال پر بتایا کہ پاک فوج نے دیانتداری سے انتخابات کروائے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’فوج کا الیکشن سے کیا کام ہے۔ اب آپ نے تسلیم کیا ہے کہ ہم نے کروائے ہیں تو دیانتداری سے نہیں بلکہ جانبداری سے کروائے ہیں اور دھاندلی کروائی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.