Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نریندر مودی سوچیں بند ریڈارپر2 طیارےگرائےاوراگر چل رہےہوتےتو کیا ہوتا۔وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ نریندر مودی سوچیں بند ریڈارپر2 طیارےگرائےاوراگر چل رہےہوتےتو کیا ہوتا۔

قومی اسمبلی کی خارجہ امورکمیٹی کےاجلاس میں خطاب کےدوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پاکستان پرامریکانےکوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی،وزارت خارجہ نےامریکاسےمعاملہ اٹھایاہےجس پرامریکی سفارتخانے نےوضاحت جاری کی ہے،کل70غیرقانونی پاکستانی امریکا سےواپس آئیں گے،کچھ پاکستانی 70اور80کی دہائی میں امریکاگئےتھے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ ویزہ پابندی پاکستانی شہریوں پرنہیں لگی بلکہ وزارت داخلہ کےتین افسران پرلگی ہے،پابندی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین افسران پرکچھ وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے جن میں جوائنٹ سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں،لہذا وضاحت دونوں طرف سےکردی گئی ہےکہ پابندی پاکستان پر نہیں لگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی ویزے کےحوالےسےامریکا سےباہمی تعاون چاہتےہیں،امریکا نےملٹی پل ویزےکےحوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں اس پربات چیت جاری ہے۔

وزیرخارجہ نےبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ جب ریڈار نہیں چل رہےتھےتو دوطیارےمارگرائے،اگر ریڈار چل رہےہوتےتو مودی صاحب سوچیں کہ کیا ہوتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہم ایران کےساتھ ان حالات میں کشیدگی نہیں چاہتے،ایرانی وزیرخارجہ سے3نشستیں ہوئیں، ملاقاتوں کا مقصد متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور امریکا سےمتعلق بات چیت بھی تھا،ہم ایران اورامریکا کشیدگی میں کسی کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے،اگر کسی کیمپ میں گئےتواس کاامپیکٹ پاکستان پربھی ہوگاتاہم اس معاملہ پرغور جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی نےکمیٹی اجلاس میں کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ معاشی طور پر مستحکم پراجیکٹ ہے،کوئی آپ کو اس پر پیسہ دینے پر تیار نہیں کیونکہ جو کرے گااس پر بھی پابندی لگ جائے گی۔ان کاکہنا تھاکہ کچھ پاکستانی منشیات اورسنگین جرائمز میں ملوث ہونے کی وجہ سے سعودی جیلوں میں ہیں، ہم نے ایسے پاکستانیوں کے لیے رعایت نہیں مانگی بلکہ چھوٹے جرائم اور سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کے لیے ریلیف مانگا ہے۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ چینی باشندوں کے فراڈ سےمتعلق معاملہ سامنےآیا ہے،چینی سفیرکودفترخارجہ بلایاگیا اور اس معاملےپربات ہوئی جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ معاملہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے،چینی قیادت عوامی تاثر پر بہت حساس ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی وزیراعظم نےگزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ بالا کوٹ حملے سے قبل مشاورت کے دوران انہوں نے موسم کی خرابی، بارش اور آسمان پر چھائی بادلوں کی چادر کو دیکھ کر کہا کہ بادلوں کے باعث پاکستانی ریڈار بھارتی طیاروں کو دیکھ نہیں پائیں گے اس لیے ہمیں موسم کی خرابی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حملہ کردینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.