Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ اجلاس:کالا دھن سفید کرنےسےمتعلق ایمنسٹی اسکیم منظور

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم پربریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نےکالا دھن سفید کرنےکی اجازت سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کیلئےایسٹ ڈیکلیئریشن آرڈیننس2019کی منظوری دےدی۔اب21 مئی تک ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا باضابطہ اعلان ہوگا جب کہ صدارتی آرڈیننس کےذریعے اس اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ کوملکی موجودہ نظام تعلیم سےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ مدارس کوقومی دھارےمیں لانےسےمتعلق پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نےچین کی جانب سےانسداد منشیات کےلیےعطیہ کردہ سامان پرڈیوٹی کی چھوٹ کےمعاملہ پربھی غورکیااورنیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اورمصرکےنشینل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کےدرمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں اضافی حج کوٹےجبکہ کراچی اورکوئٹہ کی خصوصی عدالت برائےانسداد منشیات کےججوں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کی جانب سےقومی ائیرلائین کےچارٹراورائیریل ورک لائسنس کی تجدید پرغورکیاگیااوربیرون ملک قید پاکستانیوں کوقونصلررسائی پالیسی کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.