Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف کی مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔وزیر صحت پنجاب

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس نواز شریف کی مکمل میڈیکل رپورٹ آئے گی تو حکومت کوئی ردعمل دے گی اور مکمل میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ہی باہرجانے کی اجازت دی، ان کو علاج کے لیے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی، ان کو گئے 16 ہفتے ہوچکے لیکن وہ ایک دن بھی اسپتال میں نہیں رہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک قیام میں توسیع کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.