Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق، میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہو گئے

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عام ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کراچی:کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہو گئے۔ گزشتہ روز کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت الرٹ ہو گئی ہے اور کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کراچی کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہو گئے ہیں۔

میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300 سے 400 روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک مہنگا ہو گیا ہے اور ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ماسک کی برآمد پر پابندی کے باوجود چین کو 10 ہزار این 95 اور 36 لاکھ 13 ہزار عام ماسک برآمد کیے گئے۔

پابندی کے باوجود 6 کمپنیوں کو ماسک کی برآمد کی خصوصی اجازت دی گئی جس کے بعد ملک میں ماسک کی کمی ہو گئی ہے اور قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ حکام وزارت صحت کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ پاکستان میں ماسک کی مصنوعی قلت ذخیرہ اندوزوں نے کر رکھی ہے۔ دوسری جانب کسٹم حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 43 کلو وزنی ماسک برآمد کر لیے۔

 

ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک کی ضروت نہیں اور عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔  وائرس سے بچنے کا حل احتیاط ہے، وائرس سے بچنے لیے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.