Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی آج آخری تاریخ تھی لیکن نواز شریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت طلب کی جس پر رجسٹرار آفس نے مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اگست 2019 کو جج ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کے کردار سے ملک بھر کی عدلیہ کی بدنامی ہوئی، ٹرائل کے دوران جج ملزمان سے ہمدردی رکھنے والوں سے ملتا رہا، جج ارشد ملک نے بلیک میل ہونے کے حوالے سے کسی اعلیٰ اتھارٹی کو نہیں بتایا۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کیس میں تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی استدعا بھی مسترد کر دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.