Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کو فوج نے پال کر سیاست دان بنایا، وزیراعظم

خاموش نہیں رہوں گا، کوئی چپ بھی نہ کرائے، نواز شریف

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کبھی جمہوری  نہیں رہے، پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے، فوج نہ ہوتی تو پاکستان کے 3 ٹکڑے ہوچکے ہوتے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو جمہوریت پسند نہیں، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)  اور  ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) ورلڈ کلاس ایجنسی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے پوچھے بغیر آرمی چیف کارگِل پر حملہ کرتے تومیں اسے فارغ کردیتا، نواز شریف امیر المومنین بنناچاہتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منتخب وزیراعظم ہوں کس کی جرأت کہ مجھ سے استعفیٰ مانگے، ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ مانگتے تو میں ڈی جی سے استعفیٰ مانگ لیتا، نواز شریف یا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح فوج کی نرسری میں نہیں پلا، فوج حکومت کا ادارہ ہے، حکومت چلانے کے لیے جس ادارے کی ضرورت ہوئی استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہر  آرمی چیف سے لڑائی رہی، نواز شریف کبھی جمہوریت پسند نہیں تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کو نواز شریف کی چوریوں کا پتہ چل جاتا تھا، یہ اقتدار میں مال بنانے کیلئے آتے ہیں،میں نواز شریف یا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح فوج کی نرسری میں نہیں پلا، نواز شریف تمام اداروں پر کنٹرول چاہتے تھے۔

پنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اقتدار چھوڑنےکو ترجیح دوں گا، این آر او نہیں دوں گا،  اپوزیشن این آر او لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے، ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وہ جہاز کی سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے حکومت کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے اب خاموش نہیں رہوں گا اور کوئی چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کرے کیونکہ میں چپ نہیں رہوں گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محنت اور خدمت کر کے پاکستان کا نقشہ بدل رہے تھے لیکن آج ملک کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں ٹائیگر بن چکے تھے اور پوری دنیا پاکستان کی ترقی تسلیم کر رہی تھی اور قوم نے بھی دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کے چولہے بند ہو گئے، وہ آٹا نہیں خرید سکتے، گھروں میں فاقہ کشی ہو رہی ہے، ان کے بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ روٹی کھائیں گے یا اسکول جائیں گے، بجلی گیس کے بل ادا کریں گے جو ان پر بم قائد مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ میں بلوچستان میں شہید ہونے والے نوجوان کیپٹن ناصر کو خراج تحسین اور ان کی والدہ کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن میں اس فوجی کو سلام پیش نہیں کرتا جو وزیراعظم ہاوس کی دیواروں کو پھیلانگ کر داخل ہوتی ہے اور اپنے ملک کے وزیراعظم کو گرفتار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کو بھی سلام پیش نہیں کرتا جو ملکی دولت لوٹ کر امریکا میں جائیداد بنائے اور عوام کا مینڈیٹ چوری کرے، میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.